حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 دن کی سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے 17 سے 19 جون تک عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
وفاقی سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملیں گی، ہفتہ وار تعطیلات کے باعث 15 اور 16 جون کو دفاتر بند رہیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے 3 دن کی تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔