حکومت کی فراہم کردہ بجلی کی مانگ میں واضح کمی

مہنگی بجلی سے نجات کے لیے صارفین اور صنعتکار نیشنل گرڈ سے دور ہونے لگے۔
عوام اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد نے مہنگی سرکاری بجلی پر انحصار کرنے سے انکار کر دیا۔
صارفین نے شمسی توانائی کی طرف جانا شروع کر دیا اور قومی گرڈ سے رابطہ منقطع کرنا شروع کر دیا۔
تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی کھپت میں کمی کا ڈیٹا نیپرا کو جمع کرادیا۔
حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بجلی کی طلب میں مسلسل کمی کا رجحان ہے اور فیصل آباد میں صنعتی شعبے کے علاوہ ملک بھر میں بجلی کے گھریلو اور صنعتی صارفین حکومت کی فراہم کردہ بجلی پر انحصار کم کر رہے ہیں۔