بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کیا ہے کہ حکومت کی نصف سے زیادہ آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔
موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ پروگرام آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں میں اصلاحات کے پروگرام پر بات چیت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 3.6 فیصد کی شرح نمو کا ہدف مقرر کر کے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے ا
ور مالی استحکام کے لیے شرح نمو پر انحصار کیا ہے، جبکہ موڈیز کا کہنا ہے کہ اسے برقرار رکھنا اہم ہو گا۔
لیکویڈیٹی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی،
مخلوط حکومت کے مضبوط انتخابی مینڈیٹ کی کمی کی وجہ سے اصلاحات کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
حکومت کی نصف سےزیادہ آمدنی سودکی ادائیگی پرخرچ ہوگی:موڈیز
-