عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کو تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
برینٹ فیوچرز 1.36 ڈالر یا 1.7 فیصد بڑھ کر 80.98 ڈالر فی بیرل ہو گئے، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچر $1.46، یا 1.9% بڑھ کر $76.99 پر بند ہوا۔
تجزیہ کار توقع کرتے ہیں کہ تیسری سہ ماہی میں برینٹ کی قیمت $86 فی بیرل تک بڑھ جائے گی۔