دس ارب کی لاگت سے سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ متعار ف

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت جاری ہے،
جس میں پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان 100 دنوں میں 53 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کر رہے ہیں،
جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ عوام کی کیسے خدمت کی جائے گی۔
مریم نواز نے 100 دنوں میں ثابت کر دیا کہ کس طرح عوام کی خدمت کی، عوام کو ریلیف دیا اور کاروبار کی ترقی کا سفر تیز کیا،
موجودہ حکومت کا پہلا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بجٹ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کا آغاز کرے گا،
بہت کچھ کم کر رہے ہیں، تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکج دے رہے ہیں،
دس ارب کی لاگت سے وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے،
ان کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں لیپ ٹاپ اچھا لگتا ہے۔