دوسرے صوبوں سے قربانی کے جانوروں کیلئے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی

، خیبرپختونخوا حکومت نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے دیگر صوبوں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کے لیے ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے
صوبائی حکومت نے دیگر صوبوں سے بغیر ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ کے جانوروں کو لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نے 7 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔
محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان)، کرک، لکی مروت، نوشہرہ، کوہاٹ، صوابی اور ہری پور کے کمشنرز کو خطوط ارسال کردیے تھے۔خط کے مطابق بغیر ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے شہر میں جانوروں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، صوبے میں تمام انٹری پوائنٹس پر مؤثر مانیٹرنگ کی جائے۔