روس میں 2دہشتگردانہ حملوں میں پادری سمیت 6پولیس اہلکار ہلاک

روس میں دو دہشت گرد حملوں میں پادری سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے داغستان میں دو گرجا گھروں اور مکہ چکلہ میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا،
ان دونوں حملوں میں چرچ کا پادری اور 6 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو روس میں حملوں کے لیے ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔