روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا شمالی کوریا کا دورہ روسی میڈیا کے مطابق 24 سال بعد روسی صدر کا شمالی کوریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ پہنچنے پر صدر پیوٹن کا استقبال کیا۔
روسی صدر کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کی گئیں۔ صدر پیوٹن شمالی کوریا کے ساتھ سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کریں گے جب کہ مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
روسی صدر کے وفد میں نئے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک بھی شامل ہیں۔
امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ روس نے صدر پیوٹن کے دورے کو دوستانہ دورہ قرار دیا ہے۔
صدر پیوٹن شمالی کوریا کے دورے کے بعد ویتنام کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔