سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے ریٹرن فائل نہ کرنے کی وجہ سے نادہندہ کمپنیوں کے لیے ریگولرائزیشن اسکیم شروع کردی ہے۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریگولرائزیشن اسکیم رواں سال 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اسکیم کے دوران کمپنیاں صرف فائلنگ فیس ادا کرکے سالانہ ریٹرن اور اکاؤنٹس فائل کرسکیں گی۔
اسکیم کے دوران ریٹرن فائل کرنے پر کوئی اضافی فیس، جرمانہ یا لیٹ فیس لاگو نہیں ہوگی۔
غیر لسٹڈ پبلک کمپنیاں، پرائیویٹ کمپنیاں، سنگل ممبر کمپنیاں، غیر ملکی کارپوریشنز اور غیر منافع بخش کمپنیاں اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق ریگولرائزیشن اسکیم کا اطلاق اسٹاک ایکسچینج لسٹڈ کمپنیوں پر نہیں ہوگا۔