زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو ایوان زیریں میں سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے باضابطہ طور پر ایک اعلامیہ جاری کیا،
جس پر سیکرٹری جنرل نے دستخط کیے، زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا، جہاں وہ فوری طور پر یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی 21 جون کو سپیکر کو جمع کرائے تھے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل وزارت داخلہ نے زرتاج گل کا نام 9 مئی کے کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت ای سی ایل میں ڈالا تھا جس کے باعث وہ حج پر نہیں جا سکیں تھیں۔