سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کےاشتہار جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سمن جاری ہونے کے باوجود دوبارہ پیش نہ ہونے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں قاسم سوری کو نشست سے ہٹانے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سمن، قاسم سوری ایک بار پھر پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے قاسم سوری کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ قاسم سوری جان بوجھ کر سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو رہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کیا کہ ان کے موکل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم وہ ٹی وی نہیں دیکھتے۔