لاہور پولیس نے ایک بار پھر سانحہ 9 مئی میں ملوث مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.
، اس سلسلے میں آپریشن، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 320 مطلوب ملزمان میں پرانے اور نئے نام شامل ہیں، 100 سے زائد اشتہاری ملزمان بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد مطلوب ملزمان نے خیبرپختونخوا میں پناہ لے رکھی ہے، خیبرپختونخوا میں چھاپوں کے دوران مزاحمت کا امکان ہے،
پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع سے لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔