سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مسجد نبوی میں نماز عید کا پرجوش اجتماع ہوا، لاکھوں فرزندان اسلام نے عید الاضحی کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی۔
حجاج کرام نے نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی ادا کی۔ ایران اور عراق میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
پاکستان سمیت بھارت اور عمان میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی، اس بار امریکا اور کینیڈا میں دو عیدیں منائی جائیں گی،
مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید منائیں گے۔