سعودی عرب میں دھوپ میں کھلی جگہوں پر کام کرنے پر پابندی

سعودی عرب نے موسم گرما میں براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے کہا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے صبح 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔
جس کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جون سے 15 ستمبر تک ہوگا۔ خلاف ورزی پر سخت سزا دینے کی وارننگ دی گئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ دوپہر کے دوران نہ رکنے والے کام کی رپورٹ وزارت کی ایپ یا موبائل پر کی جا سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ نجی شعبے کے ملازمین کی صحت اور حفاظت اور انہیں صحت کے خطرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات اپنائے جا رہے ہیں۔