سعودی وزارت حج وعمرہ نے بعد از حج سیزن کے لیےعمرہ ویزےجاری کرنا شروع کر دیے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کے بعد کے سیزن کے لیے عمرہ کے ویزے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں،
سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق عمرہ ویزوں کا اجراء بدھ کو مناسکِ حج کے اختتام کے بعدکیاگیا
عازمین کی سہولت کے لیے سعودی وزارت حج و عمرہ نے 23 مئی سے ایک ماہ کے لیے ناسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرنا بند کر دیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عرصے کے دوران مکہ مکرمہ میں ہر قسم کے سفری ویزوں کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع ہونے سے عمرہ زائرین کی آمد میں آسانی ہوگی۔
وزارت زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔