سلمان خان کے قتل کا منصوبہ ناکام، 4 شوٹر گرفتار

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مہاراشٹر کے علاقے پنویل میں ان کے فارم ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے گینگ کے 4 شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا جنہوں نے سلمان خان کے فارم ہاؤس کے ساتھ ساتھ ان کے باندرہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کے مطابق انہوں نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہدایت پر سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔