سندھ حکومت نے متوسط ​​طبقے کو سولر سسٹم لگانے کے لیے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے متوسط ​​طبقے کو سولر سسٹم لگانے کے لیے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے شعبوں میں مسائل ہیں،
بجٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے، بجٹ میں جاری اسکیموں کو ترجیح دی گئی ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں دو لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی نہیں ہے، ہم ہر سال پانچ لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے،
کیٹیگری کے مطابق بجلی فراہم کریں گے، انتہائی غریب خاندانوں کو پہلا سولر سسٹم دیں گے کہ وہ ایک پنکھا اور 3 بلب روشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ خود سولر لگانا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے قرضہ سکیم بنا رہے ہیں، قرض کا سود سندھ حکومت برداشت کرے گی۔