سندھ حکومت نے گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جس میں کئی ٹیکس تجاویز دی گئی ہیں۔
سندھ حکومت اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹوں پر 250 روپے ٹیکس عائد کرے گی
جب کہ بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹوں پر ایک ہزار روپے ٹیکس، نئے الاٹمنٹ آرڈرز پر 5 ہزار روپے ٹیکس، مقررہ قیمت پر 2 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
. رئیل اسٹیٹ کی زمینیں، دکانیں یا فلیٹس بجٹ میں تجویز کیے گئے ہیں۔
بجٹ کے مطابق کسی بھی پارٹنرشپ کو تحلیل کرنے پر 5000 روپے، انشورنس کی تجدید پر 5000 روپے، میرین انشورنس پر 5000 روپے، عمارت، فصل، جائیداد سمیت تمام انشورنس پر 500 روپے، لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس پر 500 روپے، 5000 روپے ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کے لیے پاور آف اٹارنی تجویز کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ کے بجٹ میں تمام پروفیشن پر2ہزار روپے سالانہ ٹیکس ، کسی بھی قسم کاکاروبارکرنے پر2ہزارروپےسالانہ ٹیکس ،
تمام پیٹرول پمپ اورسی این جی اسٹیشنزپر20ہزارروپے ٹیکس لگانےکی تجویزہے ۔
ایجوکيشن،فارم ہاؤسز،پرائیوٹ ہسپتال کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے ۔کلینک،گیسٹ ہاؤسزاورفنکشن ہال کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکی تجویز
جبکہ جانوروں کاعلاج،اسپورٹس اورگیمزسینٹرزپربھی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔