سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، بجلی کے یونٹ مفت کرنے کی تجویز

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔
سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ 2300 ارب روپے متوقع ہے اور ترقیاتی بجٹ 257 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور پر توجہ دی جائے گی،
صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی تجویز پر عملدرآمد پر زور دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی ترقیاتی سکیموں کے بجائے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور محدود نئی ترقیاتی سکیموں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے نئی ٹیکس تجاویز، ٹیکسوں میں تبدیلی اور بجلی کے مفت یونٹ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔