سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور مالاکنڈ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 95 کلومیٹر تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے بعد زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔