وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ سولر سسٹم پر ٹیکس کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
وہ سولر سسٹم پر ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں اور نہ ہی نیٹ میٹرنگ پر پابندی ہوگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان متبادل توانائی کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔
شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ اگر پالیسی میں کوئی تبدیلی ہوئی تو وزیراعظم کی مشاورت سے کی جائے گی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام پر پوری توجہ دے رہے ہیں، ہم ذمہ دارانہ اور مثبت سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔