بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب کا اہتمام اداکارہ کے ممبئی کے گھر میں کیا گیا۔
تقریب کے دوران، جوڑے نے ایک سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے۔
شادی کی تقریب میں اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی جبکہ بھائی نے شرکت نہیں کی۔