بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا کا مسلمان سے شادی پر خاندان کی ناراضگی کی خبروں پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
جب شترو گھن سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے گھر والے سوناکشی کی مسلمان لڑکے ظہیر اقبال سے شادی پر ناراض ہیں اور شادی میں شرکت نہیں کریں گے
تو انہوں نے کہا کہ میں اپنا جواب اپنے مشہور ڈائیلاگ کی شکل میں دوں گا اور وہ ڈائیلاگ ہے ‘خاموش۔
سینئر بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ سوناکشی کی شادی میں خاندان کی جانب سے شرکت نہ کرنے اور ان کی ناراضگی کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
زندگی سوناکشی کی ہے اور اسے اس کے لیے فیصلے لینے کا پورا حق ہے۔ سوناکشی اور ظہیر کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے۔
سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہے، اس سے ناراضگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ اگر سوناکشی مجھے اپنی طاقت کہتی ہیں تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں ان کا ساتھ نہ دوں۔
میں سوناکشی کی شادی میں شرکت کرنے جا رہا ہوں۔