وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں تین نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس ملک شہزاد، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عقیل عباسی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تینوں نئے ججزمنگل کو صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں حلف اٹھائیں گے جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ججز سے حلف لیں گے۔
نئے ججوں کی شمولیت سے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد سترہ ہو جائے گی۔
جسٹس شجاعت علی خان، لاہور ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس شفیع صدیقی،
سندھ ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ججز کی تقرری کے ناموں کی منظوری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے دی تھی۔