سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل گر گیا۔ منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم میں نچلے درجے کے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، رات کو 70 ہزار کیوسک اور دن میں 70 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے
جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1187 فٹ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث دریائے جہلم پر زیر تعمیر پل پانی میں ڈوب گیا
اور دریا کے آس پاس رہنے والے 7 دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں 6 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔