سیلز ٹیکس میں 2 ہزار 858 ارب روپے کی چھوٹ کا انکشاف

وفاقی حکومت کل قومی اسمبلی میں 2024-25 کا بجٹ پیش کرے گی، تاہم قومی اقتصادی سروے 2024-25 میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
، رواں مالی سال میں 3 ہزار 979 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، یہ چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی کے لیے دی گئی تھی۔
انکشاف ہوا ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار 858 ارب روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 543 ارب 52 کروڑ روپے کی چھوٹ دی گئی،
درآمدات پر ٹیکس چھوٹ، زیرو ریٹنگ، لوکل سپلائی، موبائل فونز پر ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی گئی۔ 33 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی،
فاٹا اور پاٹا کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 78 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔