سیمنٹ کی برآمدات میں زبردست اضافہ

مئی 2024 میں سیمنٹ کی برآمد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
مئی میں سیمنٹ کی برآمد 72.16 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 17 ہزار 962 ٹن رہی، مئی 2023 میں برآمدات 5 لاکھ 33 ہزار 215 ٹن رہی،
مئی 2024 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 7.83 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال مئی میں 3.965 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں مئی 2024 میں فروخت 4.275 ملین ٹن رہی۔