چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔
چین کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی
جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں افغانستان، فلسطین اور کشمیر کے مسائل سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایک اور اہم بات جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ دونوں ممالک نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔