شازیہ مری نے پی ٹی آئی کو محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے آپریشن اعظم ثناء شروع کر دیا ہے جس پر اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہ لینے کا کہہ کر اجلاس سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے اس سخت ردعمل کو غیر منطقی قرار دیا۔
پی پی رہنما شازیہ مری نے فیصلے کی مخالفت کرنے پر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے حق میں ہے
تاہم کسی بھی آپریشن کے لیے حکومت کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
شازیہ مری نے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو ماضی کی یاد دلاتے ہوئے ان کے ردعمل کو حیران کن قرار دیا۔