شاہی اخراجات کرنے والے اداروں کو ختم کرنا ہے۔وزیراعظم کا قوم سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فضول اداروں کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، محکمہ تعمیرات عامہ کرپشن کے حوالے سے سرفہرست ہے،
چین اور سعودی عرب پاکستان کے دوست ہیں، متحدہ عرب امارات نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مکمل نظام بنایا گیا۔ آرمی چیف نے چین، سعودی عرب اور قطر کا بھی دورہ کیا۔
ان دوروں کے دوران آرمی چیف نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو حج اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
غزہ میں 40 ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں اور کشمیریوں کو آزادی کا حق ملنا چاہیے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،
پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔