صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے لیے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان

وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے لیے ہیلتھ انشورنس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-24 کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ یکم جولائی کے بعد ٹیکس فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 45 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران صحافیوں اور میڈیا والوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا پرسنز کو صحت کا بنیادی حق فراہم کیا جائے گا۔