پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر مقابلے میں پہلی کامیابی حاصل کی تاہم قومی ٹیم امریکا سے رن ریٹ بہتر نہ کرسکی
تاہم محمد عامر کو میچ میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
محمد عامر نے اپنی شاندار کارکردگی کے بعد ایوارڈ تقریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور بولر آپ کو حالات کو سمجھنا ہوگا،
حالات آپ سے کس قسم کی باؤلنگ کا مطالبہ کرتے ہیں، میرا کردار واضح تھا کہ مجھے کیا ہونا چاہیے۔
مجھے کامیابی اس لیے ملی کیونکہ نئی گیند کے ساتھ کس قسم کی باؤلنگ کی جائے گی اور آخری اوورز میں کیا حکمت عملی استعمال کی جائے گی، یہ ہمارے لیے بہت اہم فتح ہے۔