چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے آرڈیننس لانا پارلیمنٹ کی توہین ہے، آرڈیننس لانا ہے تو ایوان بند کر دیں۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں 8ویں الیکشن ٹربیونل کی تشکیل سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی،
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کی تشکیل الیکشن کمیشن کا حق ہے۔ الیکشن کمیشن 1977 سے ٹربیونلز قائم کر رہا ہے۔
اس کیس میں آئین کے آرٹیکل 219(c) کی تشریح شامل ہے، الیکشن کمیشن نے 20 فروری کو تمام ہائی کورٹس کو ٹربیونلز کے ناموں کی فہرستیں طلب کیں۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نامزد کیے گئے، الیکشن ٹربیونلز کے لیے دونوں ججز کو نوٹیفکیشن دے دیا گیا، 26 اپریل کو مزید 2 ججز ٹربیونلز تشکیل دیے گئے
، 4 ٹربیونلز کی تشکیل تک کوئی تنازعہ نہیں ہوا، پھر مزید ٹربیونلز بنانے کا فیصلہ آگیا۔