صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی، وزیر اعظم شہباز شریف این ای سی کے چیئرمین ہیں اور چاروں وزرائے اعلیٰ کونسل میں شامل ہوں گے۔
کونسل کا پہلا اجلاس بھی 10 جون کو طلب کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے کونسل کا حصہ بننے کے لیے چار اراکین بھی نامزد کیے
جن میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں۔
پنجاب سے مریم اورنگزیب، سندھ سے جام خان شورو، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مزمل اسلم اور بلوچستان سے وزیر منصوبہ بندی ظہور بلیدی بھی ارکان میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 10 تاریخ کو بلائے گئے این ای سی اجلاس میں رواں مالی سال کے سالانہ پلان کا جائزہ لیا جائے گا
اور آئندہ مالی سال کے سالانہ پلان، پی ایس ڈی پی اور تیرھویں پانچ سالہ پلان کی منظوری دی جائے گی۔