وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے کمی کا اعلان کیا،
صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے، وزیر اعظم نے تجویز کی منظوری دی۔
جس سے صنعتوں پر سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہو جائے گا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد صنعت اور برآمدی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم کے اس اقدام سے زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور توقع ہے کہ برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا،
صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، روزگار میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔