عدلیہ کے راستے بند ہونے سے ملک نہیں چل سکتا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جب عدلیہ کا راستہ روکا جائے تو ملک نہیں چل سکتا،
پولیس، فوج، ایف سی، سب ریاست کے آلہ کار ہیں، ہم سب ریاست کا حصہ ہیں۔
جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا ایک ہی مطالبہ ہے،
پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات بند کیے جائیں، صنم جاوید، یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں کو رہا کیا جائے،
یہ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں رہا کیا جائے۔ جیل سے باہر آتے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ کی کاپیاں پہلے نہیں دی گئیں، ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ بجٹ میں کیا پیش کیا جا رہا ہے،
عمر ایوب نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، محسن نقوی نے دبئی کی جائیداد کیسے خریدی،
جب وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے تو 450 ارب روپے کی گندم باہر سے خریدی گئی۔ ایسا کیوں ہوا؟
انہوں نے کہا کہ اب چاول کی سمگلنگ ہوگی، اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تحقیقات کی ضرورت نہیں۔