قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بعض کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے عماد وسیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف بہتر کارکردگی کی توقع ہے، بھارت کے خلاف میچ بڑا مقابلہ ہے، د
و دن پہلے کیا ہوا اسے بھول جائیں، اب نیا میچ ہے، فیصلے میں آپ کو ایکشن دکھانا ہوگا۔
نیویارک کی وکٹ پر بلے بازوں کو بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، دونوں ٹیموں کے پاس اچھے بولرز ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ترین میچ کل شام ساڑھے سات بجے نیویارک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،
جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ آئی سی سی کی جانب سے میچ کے لیے اضافی ٹکٹیں بھی فروخت کردی گئی ہیں۔
تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کو سپر اوور میں امریکہ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،
سپر اوور محمد عامر نے کروایا جس میں انہوں نے 3 وائیڈ گیندیں کیں جس سے 7 اضافی رنز بنائے۔