اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے دو مقدمات سے بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران تخریب کاری اور آرٹیکل 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے، تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی محمد خان، مراد سعید کو مقدمات سے بری کردیا۔