پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی کی درخواست پر ہی پارٹی میں عہدہ سنبھالیں گے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں 8 ماہ سے پارٹی سے باہر ہوں،
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد پارٹی کو سنبھالا، پارٹی کے گروپ میری مخالفت کر رہے ہیں،
برطانیہ میں بیٹھ کر یوتھ کو گمراہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف مہم کی مذمت کرتا ہوں۔