عمران خان کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل سیل کی تصاویر پیش کر دیں۔
حکومت نے عمران خان کے وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی، وفاقی حکومت نے عمران خان کے موقف کی تردید کے لیے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور لیگل ٹیم کی ملاقاتوں کی فہرست بھی حوالے کر دی۔
وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلا کو اجازت نہ دینے کا مؤقف اپنا لیا،
عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کا موقف بھی غلط ہے، عدالت نے مناسب سمجھا تو کمیشن بنایا جائے گا
عمران خان کے بیانات اور حقیقت تحقیقات کے لیے مقرر کی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں کتابیں، ایئر کولر، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔