وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں انہیں خطرہ نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کے بانی وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں گے تاہم حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی رہائی سےکوئی خطرہ نہیں۔
ایک سوال پر وزیردفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کیلئے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی اور کہا تھاکہ اگر آج بانی پی ٹی آئی کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔