عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ لگائیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ رکھیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے مزید قرضے لینے ہوں گے۔ پھر ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے۔
حکومتی وسائل محدود ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئندہ سال وفاقی حکومت کو 8000 ارب روپے ملیں گے
جب کہ آئندہ مالی سال میں صرف 9000 ارب روپے واپس کرنے ہوں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ آئندہ مالی سال 2025-2024 کا 18 ہزار 900 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔