عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہیں:مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کا دن عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے حکومتی عزم کو دہرانے کا دن ہے۔
اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محنتی اور ایماندار سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔
محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔
گڈ گورننس کے لیے محکموں کی تنظیم نو کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔