عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلح ڈاکوؤں نے فروٹ کیک سمیت سوہن حلوہ بھی لوٹ لیا

عید الاضحی کے موقع پر مسلح ڈاکوؤں نے سوہن حلوہ سمیت فروٹ کیک لوٹ لیا۔ سوہن کا حلوہ لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے رشید آباد میں بڑی عید کے تیسرے روز مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور فروٹ کیک سمیت سوہن حلوہ بھی لوٹ لیا
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز مسلح ڈاکوؤں نے فیض شیریں اور بیکرز کو لوٹ لیا، مسلح ڈاکو فروٹ کیک کے 5 پیکٹ اور سوہن حلوے کے 2 ڈبوں سمیت 30 ہزار روپے نقدی لے گئے۔
مالک کی درخواست پر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔