عید قربان سے پہلے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے سے زائد اضافہ ہوگیا

عیدالاضحیٰ سے قبل ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے فی کلو سے زائد کا اضافہ
عیدالاضحیٰ سے قبل منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔ ٹماٹر جو تین روز قبل 40 سے 50 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، 150 روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب پیاز، ہری مرچ، ادرک اور دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہو گئیں۔ قیمتوں میں اضافے سے پریشان شہریوں نے حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا،
ضلعی انتظامیہ نے دیگر اضلاع کو ٹماٹر کی سپلائی پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔
دوسرے اضلاع کو ٹماٹر کی سپلائی اگلے 10 روز کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ کسی بھی شخص یا ادارے کو ٹماٹر دوسرے اضلاع میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔