عید کی رات بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری رہا

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، صبح کی نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔
عید کی رات قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے، اونٹ، بکرے، گائے، بیل اور بیل کی خریداری کے لیے جانوروں کی منڈیوں میں رش بڑھ گیا ہے
جب کہ خریداروں اور بیوپاریوں کا رش بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔
عید کی رات خریداروں کو دام گِرنے کی امیدیں ہیں جبکہ بیچنے والوں کی زیادہ مال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
راول پنڈی کی مویشی منڈی میں ایک کروڑ روپے کے ’دھماکا‘ بیل کو دیکھنے کیلئے دور دور سے آئے شہری تصویریں اور سیلفیاں بنانے لگے
جبکہ پنڈی میں ہی ’دل کش‘ بیل کی ڈیمانڈ 25 لاکھ روپے کے بعد مالک 20 لاکھ تک فائنل سودے پر تیار ہوگیا۔