غیر ملکیوں کے لیے سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔
وزارت داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا۔
شہری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان میں کسی قسم کی غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، متعلقہ اداروں و وزارت داخلہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔