وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں سپین کے سفیر نے ملاقات کی،
جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسپین اور پنجاب کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔
سپین کے سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔