قومی کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں کا کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے لیے معاہدہ کر لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان، آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر نے سی پی ایل میں معاہدے کر لیے ہیں۔
تینوں کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے آئندہ ایڈیشن سے قبل سی پی ایل کی ٹیم اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز نے سائن کیا ہے۔
کیریبین پریمیئر لیگ29 اگست سے شروع ہوگی۔
فالکنز نے اپنے پہلے سیزن کے لیے آسٹریلوی آف اسپنر کرس گرین اور افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو بھی سائن کیا ہے۔
مجموعی طور پر فالکنز نے اب تک 12 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے، یعنی انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے جولائی کے ڈرافٹ میں مزید پانچ کھلاڑیوں پر دستخط کرنا ہوں گے۔