فوڈکے معیار پر کمپرومائز نہیں کیا جائیگا:وزیر خوراک

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جو کام کیے ہیں وہ آپ تک پہنچا رہے ہیں،
پنجاب میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ دوسرے صوبوں میں روٹی کی قیمت کم کرنے کی بات ہوئی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔
پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں پہلے روٹی 20 یا 25 روپے میں ملتی تھی، اب روٹی 14 روپے میں ملے گی۔
پنجاب کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 50% کمی کی گئی ہو، تقریباً 6 لاکھ خراب دودھ تلف کیا گیا ہو، 3 لاکھ کے قریب خراب مشروبات آپریشن کے ذریعے تلف کیے گئے ہوں۔
پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ پھولوں میں صحت کے لیے نقصان دہ کیمیکلز خاص طور پر پروم پر استعمال کیے جاتے ہیں
اور اس کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، کھانے کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈائریکٹر فوڈ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
۔ وہ معیاری آٹا مقررہ قیمت پر دستیاب ہے۔